اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے دونوں مطالبے ایک دوسرے کے متضاد ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ سوشل میڈیا کمپین چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں، دوسری طرف کہہ رہے ہیں کہ قانون ہی نہیں ہونا چاہئے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پہلے طے کر لیں ا ٓپ چاہتے کیا ہیں؟۔