لاہور۔2نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں قومی جیل اصلاحات کی پالیسی تیار کرنے پر غور کیا گیا،اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے اعداد و شمار سے جیلوں میں تشویشناک صورتحال کا پتہ چلتا ہے، 66 ہزار 625 کی گنجائش والی جیلوں میں 1 لاکھ 8 ہزار 643 قیدی رکھے گئے ہیں،
چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب میں 36,365 کی گنجائش والی جیل میں قیدیوں کی تعداد 67,837 ہے، ایک سال سے زیادہ عرصے سے مقدمات سماعت کے منتظر ہیں، یہ صورتحال نظام انصاف کیلئے ایک اہم مسئلے کو اجاگر کرتی ہے،اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم ،لاہور ہائیکورٹ کے انتظامی جج جسٹس شمس محمود مرزا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔