اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):سپریم کورٹ کا آئینی بنچ سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے حوالہ سے دائر درخواست پر 10 دسمبر2024 کو سماعت کرے گا۔
اس حوالہ سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا 7 رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔