- Advertisement -
اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت پیر5مئی کو ہوگی ۔ سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت گزشتہ منگل کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کی تھی ۔
دوران سماعت ایف بی ار کے وکیل رضا ربانی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جس پرسپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت پیر5مئی تک ملتوی کردی گئی تھی ۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ کیس میں سینئر وکیل مخدوم علی خان نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن فور بی کیخلاف دلائل مکمل کر لیے ہیں جبکہ دیگر کمپنیوں اور پرائیویٹ پارٹیز کے وکلاء نے بھی مخدوم علی خان کے د لائل اپنا لیے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592204
- Advertisement -