- Advertisement -
لاہور۔10جون (اے پی پی):سپریم کورٹ میں جج نامزد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے عدالت عالیہ میں اپنا عدالتی کام چھوڑ دیا ۔رجسٹرار کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن کی عدالت میں زیر سماعت کیسز غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیئے گئے۔جسٹس شاہد بلال حسن کا سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تمام کیسز دوسری عدالتوں میں منتقل کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا ججز مقرر کرنے کی سفارش کی منظوری دی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474623
- Advertisement -