- Advertisement -
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):یوم آزادی کے موقع پر سپریم کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس نےدیگر ججوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں منقعدہ تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی تھے،دیگر ججز اور وکلا بھی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک تھے۔
اس موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔قومی پرچم کے رنگوں میں ملبوس قومی پرچم اٹھائے بچوں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔چیف جسٹس اور ججوں نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔اس موقع پر بچوں کے ہمراہ چیف جسٹس نے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا
- Advertisement -