21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںسپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 191 اے کی تشریح سے متعلق...

سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 191 اے کی تشریح سے متعلق دو رکنی بنچ کے احکامات واپس لے لیے، کسٹمز ڈیوٹی کیس کے ساتھ توہین عدالت کا نوٹس منسلک کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 191 اے کی تشریح سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے احکامات واپس لے لیے اور مزید کارروائی کے لیے کسٹمز ڈیوٹی کیس کے ساتھ توہین عدالت کا نوٹس منسلک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بنچ نے کسٹم ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران واپسی کے احکامات جاری کیے۔سات رکنی بنچ کی رکن جسٹس عائشہ ملک نے بنچ سے دستبردار ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اس بنچ کا حصہ نہیں بن سکتیں، بعد میں تحریری طور پر وجوہات بتائیں گی۔

اٹارنی جنرل فار پاکستان منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے جسٹس منصور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے فل کورٹ بلانے اور 191 اے کی تشریح کے عدالتی حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا عدالت کسٹمز ڈیوٹی کیس میں آگے بڑھ سکتی ہے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے سامنے کیس مقرر کرنے کا حکم دیا ہے؟جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ عدلیہ کی آزادی صرف چند لوگوں کی فکر نہیں ہے۔

- Advertisement -

ہر کوئی چاہتا ہے کہ عدلیہ آزاد ہو۔ انہوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ ایک جج تین رکنی بینچ سے الگ ہوگئے۔ ایسی صورت حال میں بنچ کسی خاص بنچ کے سامنے کسی خاص کیس کو مقرر کرنے کا حکم کیسے جاری رکھ سکتا ہے؟جسٹس حسن اظہر نے سوال کیا کہ کیا ایک رکن کے دستبردار ہونے کے بعد اسی جج کو بنچ کا تعین کرنے کا اختیار ہے؟

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553015

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں