اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج شوکت عزیز صدیقی کو کیس میں مزید فریقین بنانے کی اجازت دے دی۔جمعرات کو شوکت عزیز صدیقی کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ میں براہ راست سماعت نشر کی گئی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے سماعت آج جمعہ تک کیلئے ملتوی کر دی ۔