سپریم کورٹ نے ایک ہفتے کے دوران 560کیسز نمٹا دیئے

63
Supreme Court

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ نے پیر 8جنوری 2024تا جمعہ 12جنوری 2024کے دوران ایک ہفتہ میں (سی ایم ایز) کے علاوہ 560کیسز نمٹائے ہیں ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پیر 8جنوری 2024تا ہفتہ 13جنوری 2024کے دوران 481نئے کیسز قائم کئے گئے ہیں ۔

چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز صاحبان کیسز کو نمٹانے کے لیے پرعزم رہے ہیں تاکہ بیک لاگ کو ختم کیا جاسکے ۔

عدالت عظمیٰ کے جج صاحبان کیسز کی زیادہ سے زیادہ سماعت جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ بیک لاگ کو کم سے کم کرنے کے ساتھ ساتھ سائلین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔