سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے مقدمے میں دانیال عزیز کو 5 سال کے لئے نااہل قرار دے دیا

78

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے مقدمے میں دانیال عزیز کوعدالت برخاست ہونے تک قید کی سزا اور5 سال تک عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دے دیا ۔ دانیال عزیز نے توہین عدالت کے مقدمے میں عدالت سے معافی نہیں مانگی تھی۔ سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف بیانات پر دانیال عزیز کے خلاف نوٹس لیا تھا۔