سپریم کورٹ نے سینئرصحافی ارشد شریف کےقتل کا ازخود نوٹس لے لیا ہے

104
سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی): سپریم کورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کچھ دیر بعد سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ نے سیکرٹری وزارت داخلہ،سیکرٹری خارجہ ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی بی اور پی ایف یو جے کے صدر کو نوٹس جاری کردیا۔

منگل کو سپریم کورٹ سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملک کی صحافتی برادری اور بڑے پیمانے پر عوام سینئر صحافی کی موت پر شدید غم زدہ اور تشویش میں مبتلا ہیں اور عدالت سے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔6دسمبر دن ساڑھے 12بجے پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا ۔