سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے حوالہ سے کیس کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا

104
Supreme Court

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس سیّد مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے حوالہ سے کیس کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ اور جسٹس عائشہ اے ملک کا اضافی نوٹ بھی فیصلہ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا بدھ 10 جنوری 2024 کو جاری کیا گیا تفصیلی فیصلہ 125 صفحات پر مشتمل ہے۔ کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے رکن جسٹس منیب اختر نے فیصلہ تحریر کیا ہے۔ جسٹس منیب اختر نے 23 اکتوبر 2023 کو کیس کا مختصر فیصلہ سنایا تھا جس میں فوجی عدالتوں میں سویلیز افراد کے ٹرائلز کو کالعدم قرار دیا گیا تھا ۔مختصر فیصلہ بھی تفصیلی فیصلے شامل کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے 23 اکتوبر 2023 کو کیس کا مختصر فیصلہ سنایا تھا۔