سپریم کورٹ نے پاکستان ریلوے کو لائف لائن قرار دیا ہے، اس پر ہم اپنا مناسب جواب جمع کروائیں گے، خواجہ سعد رفیق

96
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق
سبی ہرنائی ریلوے ٹریک مکمل ، 17سال بعد ٹر ین سروس کا آغاز ہو گیا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان ریلوے کو لائف لائن قرار دیا ہے، اس پر ہم سپریم کورٹ میں اپنا مناسب جواب جمع کروائیں گے۔ منگل کے روز احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے پاس ریلوے کی جگہ موجود ہے ،اس کو مناسب استعمال کرنے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں ہم اپنے اخراجات نکال سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو ریاستی اداروں اور عدلیہ کا ساتھ مل جائے تو ہم کامیاب ہونگے،ہم تمام کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاق اکیلا ملکر ملک میں عدم استحکام نہیں لا سکتا ،صوبائی حکومتوں کو چاہیے ملک میں ملکر استحکام لانے میں مدد کریں۔

ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست سے مائنس کوئی بھی نہیں ہوسکتا، بھٹو کو قبر میں اتار دیا گیا مگر وہ آج تک مائنس نہیں ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس نے ملک کو ڈیفالٹ ونے سے بچایا ، جس کنارے پر عمران خان ملک کو چھوڑ کر گئے تھے اگر ہم حکومت نہ سنبھالتے تو ملک میں تباہی آنی تھی۔