سپریم کورٹ نے پاکستان لا کلرک شپ پروگرام کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

185
Supreme Court
Supreme Court

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان لا کلرک شپ پروگرام کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک سال کے دورانیہ کےلئے لا کلرک کی آسامیوں کا اعلان کیا ہے جن کی تعیناتی اکتوبر 2024 سے ہو گی ، ان کی اہلیت ، شرائط اور درخواست فارم سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

خواہش مند امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 25 اگست سے قبل اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔