سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا نوٹیفیکیشن معطل،ان کی رکنیت عبوری طور پر بحال کردی

178

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا نوٹیفیکیشن معطل اور ان کی رکنیت عبوری طور پر بحال کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے جس کو سناجائے گا تاہم اس دوران حلقے کی نمائندگی برقرار رہنی چاہیئے، پیرکوجسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔ اس موقع پرقاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری نے پیش ہوکرعدالت کے روبرو اپنے دلائل میں کہا کہ نادرارپورٹ کے مطابق متعلقہ حلقہ میں پولنگ کے دوران 1533غلط شناختی کارڈ، 368 نامکمل ، 123ڈپلیکیٹ ،183 بغیر انگوٹھوں کے نشان والے شناختی کارڈ جبکہ 100 غیر رجسٹرڈ ووٹ کاسٹ کئے گئے جن کی کل تعداد 3198 بنتی ہے جبکہ قاسم سوری پانچ ہزار پانچ سو پچاسی ووٹ سے کامیاب قراردیئے گئے تھے، ا نہوں نے مزید کہاکہ غیر تصدیق شدہ ووٹوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ فیصلوں میں قرار دے چکی ہے کہ انتخابی عملے کی غفلت کاملبہ امیدوار پرنہیں ڈالاجاسکتا، یہاں52ہزار انگوٹھوں کے نشانات غیر معیاری تھے جس پرجسٹس عمرعطابندیال نے ان سے کہاکہ دیکھ لیں آپ 52 ہزار ووٹ کا کہہ رہے ہیں، توفیصل عرب نے کہاکہ کل پچیس امیدوار تھے سب کو 52000 ووٹ ملے ہوں گے سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ19 گواہوں نے سماعت کے دوران الیکشن ٹربیونل کوبتایاہے کہ ووٹوں کی گنتی کے وقت انہیں پولنگ سٹیشن سے باہرنکالا گیا تھا ،جس پر قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کوبتایا کہ 23 ستمبر کو الیشکن ٹریبونل نے قاسم سوری کے خلاف فیصلہ دیا