سپریم کورٹ نے ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

136
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت 16 جون تک ملتوی

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):سپریم کورٹ نے ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی ملزمہ حاملہ خاتون کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے منگل کو درخواست ضمانت کی سماعت کی۔سماعت کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سے 167 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

خاتون کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ ملزمہ نے پہلے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی لیکن بعد میں واپس لے لی۔جسٹس سردار طارق مسعود نے سوال کیا کہ جو نکتہ ہائی کورٹ میں نہیں اٹھایا گیا وہ سپریم کورٹ میں کیسے اٹھایا جا سکتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہائی کورٹ اس معاملے کا فیصلہ میرٹ پر کرتی تو سپریم کورٹ مداخلت کر سکتی تھی۔

انہوں نے ملزمہ کو اس نئی بنیاد پر دوبارہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ خاتون کو اپنے شوہر کے ساتھ سعودی عرب جاتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔