23.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومقومی خبریںسپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں سینیٹر اعجاز چوہدری اورفرحت عباس...

سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں سینیٹر اعجاز چوہدری اورفرحت عباس کی ضمانت منظورکرلی

- Advertisement -

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں سینیٹر اعجاز چوہدری اورفرحت عباس کی ضمانت منظورکرلی، ٹرائل کورٹ میں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جمعہ کو سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے9 مئی مقدمات میں ملزمان کی ضمانت سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔

بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل تھے ۔ سپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اپنایاکہ اعجازچوہدری لوگوں کواکسانے کی سازش کا حصہ رہے، جسٹس نعیم اخترافغان نے ریمارکس دیئے کہ اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو خصوصی عدالت میں لے جاتے،ضمانت کوبطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ نے سینیٹراعجازچوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔فرحت عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ فرحت عباس پر9مئی کی سازش کا بھی الزام ہے، فرحت عباس کو ٹرائل کورٹ مفرور قراردے چکی ہے ۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے مفرور ہے یا نہیں یہ معاملہ متعلقہ عدالت دیکھ لے گی، تفتیش مکمل، چالان بھی جمع ہوچکا، اب گرفتاری کیا کرنی ہے؟ سپیشل پراسیکیوٹر نے چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے دلائل دیئے جس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ چار میں ٹرائل مکمل کروا دیں۔ بعداازاں بنچ نے فرحت عباس کی ضمانت بھی منظور کرلی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591187

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں