اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سیالکوٹ کے عوام کی رائے کی تائید ہے ۔جمعرات کو حلقہ این اے 110میں دھاندلی کے حوالے سے سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد سماجی میل جول کی وین سائیٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سپر یم کورٹ کے فیصلے …
سپریم کورٹ کا فیصلہ سیالکوٹ کے عوام کی رائے کی تائید ہے، وزیر دفاع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سیالکوٹ کے عوام کی رائے کی تائید ہے ۔جمعرات کو حلقہ این اے 110میں دھاندلی کے حوالے سے سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد سماجی میل جول کی وین سائیٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سپر یم کورٹ کے فیصلے پر وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ انتخاب کے عوام کی جو رائے 2013میں تھی آج سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس رائے کی تائید ہوگئی ہے ۔








