اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ سویلینز افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے حوالہ سے دائر اپیلوں پر 29 جنوری 2024 کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سیّد حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 6رکنی لارجر بنچ پیر 29 جنوری 2024 کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔