سپریم کورٹ کی ہدایت پر نااہلی مدت سے متعلق کیس کے حوالہ سے اخبارات میں اشتہار جاری

134
Supreme Court

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):سپریم کورٹ کی ہدایت پر نااہلی مدت سے متعلق کیس کے حوالہ سے اخبارات میں اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن ایکٹ میں تضاد کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر اخبارات میں اشتہار جاری کیاگیا ہے۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 232 کے تحت نااہلی کی مدت کا سوال اٹھا،عدالتی فیصلے کا اثر آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں پر بھی ہو سکتا ہے۔اشتہار میں مزید بتایا گیا کہ خواہشمند امیدوار چاہیں تو سپریم کورٹ میں اپنا جامع تحریری جواب جمع کرا سکتے ہیں۔سپریم کورٹ میں مذکورہ اپیلوں اور دیگر مقدمات کی سماعت 2 جنوری 2024 کو 7 رکنی بینچ کرے گا۔