32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںسپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری...

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔6مئی (اے پی پی):سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ کی جانب سے منگل کو جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اندراج مقدمہ اور سپلیمنٹری بیان میں تاخیر کی وضاحت نہیں دی گئی، سازش کا الزام استغاثہ نے ٹرائل میں ثابت کرنا ہے، اعجاز چوہدری کو 12مئی کی ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا تھا، 10 جون کو سوشل میڈیا مواد پر اعجاز چوہدری کو مقدمے میں نامزد کیا گیا، ضمانت بطور سزا روکی نہیں جا سکتی۔

فیصلے میں مزید کہاگیا کہ درخواست کو اپیل میں تبدیل کرکے منظور کیا جاتا ہے، اعجاز چوہدری کی تھانہ سرور روڈ لاہور میں درج مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593244

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں