اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس گلزاراحمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے اس حوالے سے پیرکوسپریم کورٹ میں ایک مختصرمگرپروقار تقریب ہوئی جس میں جسٹس مشیرعالم نے ان سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کاحلف لیا،تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، اٹارنی جنرل ،سینئروکلاء اور متعلقہ افسران نے شرکت کی، یادرہے کہ قائم مقام چیف جسٹس گلزاراحمد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بیرون ملک سے وطن واپسی تک موجودہ ذمہ داریاں ادا کریں گے جوگزشتہ روز بیرون ملک جاچکے ہیں۔