سپریم کورٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا

155
APP18-13 ISLAMABAD: May 13 – Honorable Mr. Justice Gulzar Ahmed, Senior Puisne Judge Supreme Court of Pakistan taking oath as Acting Chief Justice of Pakistan in Supreme Court of Pakistan. APP

اسلام آباد ۔ 13مئی(اے پی پی)سپریم کورٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ پیر کو یہاں سپریم کورٹ میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں جسٹس شیخ عظمت سعید نے ان سے حلف لیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بیرون ملک دورہ کے عرصہ کے دوران جسٹس گلزار احمد بطور چیف جسٹس آف پاکستان فرائض سرانجام دیںگے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سینئر وکلاء اورلاء آفیسرز، سپریم کورٹ آف پاکستان کے آفیسرز اور سٹاف نے بھی شرکت کی ہے۔