سپریم کورٹ کے فیصلے سے زیادہ فیسیں بڑھانے والے پرائیویٹ سکولوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی، شفقت محمود

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے زیادہ فیسیں بڑھانے والے پرائیویٹ سکولوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کوئی بھی سکول 5 فیصد سے زیادہ فیس نہیں بڑھا سکتا، شکایات موصول ہوئی ہیں کہ فیس بڑھانے کے علاوہ کسی اور طریقے …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے زیادہ فیسیں بڑھانے والے پرائیویٹ سکولوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کوئی بھی سکول 5 فیصد سے زیادہ فیس نہیں بڑھا سکتا، شکایات موصول ہوئی ہیں کہ فیس بڑھانے کے علاوہ کسی اور طریقے سے بھی والدین پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے ، اگر کسی اور دروازے سے فیس اکٹھی کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی قابل قبول نہیں ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر پرائیویٹ سکول کے حوالے سے تو شکایات آرہی ہیں کہ پرائیویٹ سکولوں نے فیسوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کوئی بھی سکول 5 فیصد سے زیادہ فیس نہیں بڑھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ والدین فیسوں میں اضافے پر احتجاج کر رہے ہیں کہ فیسیں بڑھانے کا تناسب عدالت کے حکم سے زیادہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا میں پرائیویٹ سکولوں کو تنبیہ کرتا ہوں کہ کسی بھی پرائیویٹ سکول نے زیادہ فیسیں بڑھائیں تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، صوبائی حکومتیں بھی اس حوالے سے کردار ادا کریں کہ اگر کسی سکول نے زیادہ فیسیں بڑھائی تو وہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ایکشن لیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ یہ بھی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ فیس بڑھانے کے علاوہ کسی اور طریقے سے بھی والدین پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے وہ بھی قابل قبول نہیں ، اگر کسی اور دروازے سے فیس اکٹھی کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی قابل قبول نہیں ہے ، پرائیویٹ سکولوں کو کہہ رہا ہوں کہ عدالتی فیصلے سے زیادہ فیسیں نہ بڑھائیں ورنہ ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہو گی۔