سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران نیازی قوم کا مجرم ثابت ہو چکا ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

48
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ و طالبات کے لیے 500 سکالر شپس دیئے جائیں گے،احسن اقبال

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران نیازی قوم کا مجرم ثابت ہو چکا ہے، اس نے اپنی شکست کو دیکھ کربیرونی سازش کا ڈرامہ رچایا اور ملک کے مفادات کو داؤ پر لگایا۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ آئین شکنی کی بد ترین مثال قائم کی، قومی اداروں کیخلاف منظم مہم کے ذریعہ ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا آگے بڑھایا۔