34.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومکھیل کی خبریںسپر سمیش ٹی 20 لیگ میں ویلنگٹن نے کینٹربری کو 31 رنز...

سپر سمیش ٹی 20 لیگ میں ویلنگٹن نے کینٹربری کو 31 رنز سے ہرا دیا

- Advertisement -

کرائسٹ چرچ ۔24جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 لیگ میں ویلنگٹن نے کینٹربری کو 31 رنز سے ہرا دیا ، ویلنگٹن کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز جیسی تاشکوف نے 52 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔جمعہ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے لیگ کے 24 ویں میچ میں ویلنگٹن کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 167 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔

ویلنگٹن کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز جیسی تاشکوف 52 ،نک کیلی 34 اور ٹام بلینڈل اور مائیکل بریسویل بالترتیب مساوی 20،20رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔کینٹربری کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ٹام لیتھم 26 ، ڈیرل مچل22 اور مچل ہے 21 رنز بناسکے۔یوںویلنگٹن نے کینٹربری کو 31 رنز سے ہرا دیا۔یہ ویلنگٹن کی سپر سمیش ٹی 20 لیگ میں تیسری فتح ہے۔ویلنگٹن کی طرف سے مائیکل بریسویل نے 4 اور بین سیئرز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ویلنگٹن کے مائیکل بریسویل مرد میدان قرار پائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=550806

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں