کرائسٹ چرچ ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) سپر سمیش ٹی 20 میں آکلینڈ نے کانٹربری کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں کانٹربری نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، کیم فلیچر 43 اور ہینری نکولس 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مارک چیپمین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آکلینڈ نے ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،