سپر سمیش ٹی 20 میں کینٹربری نے نادرن ڈسٹرکٹ کو 23 رنز سے شکست دیدی

110

ہیملٹن۔19جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 میں کینٹربری نے نادرن ڈسٹرکٹ کو 23 رنز سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے ، میتھیو بویل نے 49 اور ٹام لیتھم نے 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ،

ناردرن ڈسٹرکٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے ، کیٹن کلارک 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، ول اورورک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔