سپورٹس بورڈ پنجاب اور چیس ایسوسی ایشن پنجاب کے باہمی تعاون سے قائد اعظم ڈے چیس چمپئن شپ کا انعقاد

198
سپورٹس بورڈ پنجاب اور چیس ایسوسی ایشن پنجاب کے باہمی تعاون سے قائد اعظم ڈے چیس چمپئن شپ کا انعقاد
سپورٹس بورڈ پنجاب اور چیس ایسوسی ایشن پنجاب کے باہمی تعاون سے قائد اعظم ڈے چیس چمپئن شپ کا انعقاد

لاہور۔30دسمبر (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب اور چیس ایسوسی ایشن پنجاب کے باہمی تعاون سے قائد اعظم ڈے کے حوالے سے جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں چیس چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے چیس کے ٹاپ 235 کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے چیس چمپئن شپ کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان تھے اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل ،صدرچیس ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر نعیم روف اور سیکرٹری راجہ گوہر اقبال بھی موجود تھے، مہمان خصوصی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سابق ایشین چیمپئن محمود لودھی اور صوبوں سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے چیس کھیل کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا ،

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت چیس کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی، چیس کھیلنے سے مائنڈ شارپ ہوتا ہے،یہ زندگی کے نیگیٹو اور پازیٹو پہلو سکھاتی ہے،حکومت پنجاب صوبہ کے تمام ریجنل ہیڈ کوارٹرز پر چیس اکیڈمیز بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گی، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ چیس کی ترقی کیلئے آپ کے ساتھ ہیں ،صدرچیس ایسوسی ایشن ڈاکٹر نعیم روف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے

کہ چیس چیمپئن شپ کے انعقاد کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل اور سپورٹس بورڈ پنجاب نے بھرپور تعاون کیا ہے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، اس چیمپئن شپ کا مقصد ملک بھر سے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ چیس کی ترقی کیلئے چیس اکیڈیمی آف سپورٹس بورڈ پنجاب قائم کردی ہے، آئندہ چند روز میں اکیڈیمی کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا ،چیس چمپیئن شپ میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں ساڑھے 5لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے ،چمپیئن شپ میں پانچ کیٹگریز اوپن، انڈر15، وومن،55 پلس اور امچیور میں مقابلے ہوئے۔