کوئٹہ۔ 28 جولائی (اے پی پی):محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان کے زیراہتمام اور لورالائی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن و ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نصیرالدین کی زیر نگرانی 77ویں یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں لورالائی ڈسٹرکٹ کرکٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ایمل شہید نے 33 رنز سے جیت لیا۔
گورنمنٹ ہائی سکول لورالائی کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایمل شہید نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ ناصر خان نے 45 جبکہ در کاکا نے 40 رنز بنائے، ینگ فائٹر کے باولر حکمت نے 23 رنز دے کر 3وکٹيں حاصل کیں، سلیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں ینگ فائٹر کی 113 رنز ہی بنا سکی۔
اعظم خان 40 اور جہانگیر30 رنز بناکر نمایاں رہے، امان اور یاسر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،شاندار پرفارمنس پر ایمل شہید کے ناصر خان مین آف دی میچ قرار پائے۔ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں کاوئنٹی کرکٹ کلب نے کولٹس کرکٹ کلب 5 وکٹ سے شکست دی۔ولی ڈی کے بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔