سپورٹس فیڈریشنز کو پاکستان سپورٹس بورڈ سے مدد حاصل کرنے کےلئے کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا، ملک میں سپورٹس کلچر کو دوبارہ بحال کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

74

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سپورٹس فیڈریشنز کو پاکستان سپورٹس بورڈ سے مدد حاصل کرنے کےلئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا۔ ملک میں سپورٹس کلچر کو دوبارہ بحال کرنا ہوگا۔ پیر کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ان فیڈریشنوں کو بھی مدد فراہم کریں گے جو اب تک اپنے متعلقہ کھیلوں کو فروغ دینے میں زیادہ تر ترقی نہیں کر سکیں مگر ان کا خیال ہے کہ ہم ان کو لاکھوں روپے دے دیں گے مگر ان کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، اب ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کےلئے سکولوں کی سطح پر کھیلوں کے فروغ کےلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو نصاب کا حصہ بنانے کےلئے اقدامات کریں گے۔