29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومکھیل کی خبریںسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز گرلز بیڈمنٹن ٹرائلز...

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز گرلز بیڈمنٹن ٹرائلز کا جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔27مئی (اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز بیڈمنٹن گرلز ٹرائلز کا انعقاد جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے منگل کے روز ہونیوالے ٹرائلز کا معائنہ کیا ۔ٹرائلز میں لاہور کی تمام تحصیلوں سے گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ بیڈمنٹن انڈر21گرلز ٹرائلز میں کھلاڑیوں نے جوش خروش سے حصہ لیا۔سینئر کوچز زرینہ وقار، محمد طیب سہیل اور محمد فرید نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے۔

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ تحصیل سطح سے منتخب ہونیوالے کھلاڑی ڈسٹرکٹ مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹرائلز جاری ہیں،بیڈمنٹن، والی بال، کبڈی اور ہاکی کے ٹرائلز ہورہے ہیں، وزیراعلی پنجاب سمرگیمز سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے،ہمارا مقصد نئے ٹیلنٹ کی تلاش ہے۔ٹرائلز کے موقع پر جمنازیم ہال میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر عباس اور حفیظ بھٹی ودیگرموجود تھے۔
.

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602141

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں