- Advertisement -
واشنگٹن ۔25اگست (اے پی پی):سپیس ایکس نے اپنا 33 واں کمرشل ری سپلائی مشن (CRS-33) کامیابی سے لانچ کر دیا، جس میں تقریباً 2,270 کلوگرام سامان بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کی جانب روانہ کیا گیا۔یہ مشن فالکن 9 راکٹ کے ذریعے کیپ کینیورل کے لانچ کمپلیکس 40 سے روانہ ہوا۔
صرف 8.5 منٹ بعد، فالکن 9 کا پہلا حصہ بحراوقیانوس میں موجود ڈرون شپ "A Shortfall of Gravitas” پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔
- Advertisement -
- Advertisement -