18.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں...

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، بالخصوص خیبر پختونخوا کے صنعتی زون میں گزشتہ کئی برسوں سے زیر التوا معاملات فوری طور پر حل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے پشاور الیکٹرسٹی حکام کو تین روز میں صنعتی زون کا گرڈ کنکشن فنکشنل کرنے اور گورنر سٹیٹ بینک کو انویسٹرز کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ حل طلب امور کو طے کیا جا سکے۔

سرمایہ کاری بورڈ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ہم سب سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل اور پریشانیوں کے حل کے لئے بیٹھے ہیں، بالخصوص انہیں بجلی کی جلد از جلد فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہفتہ کو لاہور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے بالخصوص سینچری سٹیل گروپ کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر اس مسئلے کو جلد از جلد نمٹائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے بورڈ آ ف انویسٹمنٹ کے سینئر حکام کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخواہ کے صنعتی زونز کے لئے کے پی کے کی صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لیا جائے اور آئندہ اجلاس میں چین کے سفارتی حکام کو بھی شامل کریں تاکہ مربوط انداز میں مسائل حل ہو سکیں۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ چین کے سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات دے گا اور بالخصوص سپیشل اکنامک زونز میں زمین کی فروخت، منتقلی اور سی آر بی سی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ اعلیٰ سطحی اجلاس کو اکنامک زون پالیسی کے خدوخال، ٹیکس ہالیڈے اور امپورٹ ڈیوٹی میں چھوٹ سمیت دیگر معاملات سے آگاہ کیا گیا جس پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ان تمام امور سے آگاہ ہیں، ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے مستقبل میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

گورنر سٹیٹ بینک، چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ، سی آر بی سی کے ڈائریکٹرز، وفاقی سیکرٹری نجکاری بورڈ اور متعلقہ سینئر افسران نے اجلاس کو نیپرا، صوبائی حکومت، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور دیگر محکموں سے متعلقہ سپیشل اکنامک زونز کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مسائل گزشتہ پانچ برسوں سے زیر التوا تھے جنہیں اب وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تیزی سے نمٹایا جا رہا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528329

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں