ملتان ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ سپیشل بچوں کی بحالی کو ضلعی انتظامیہ نے ترجیح بنارکھا ہے ، سپیشل بچے ہمارے معاشرے کا اہم کردار ہیں جن کی بحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن بوسن روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے خصوصی بچوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔ڈپٹی کمشنر نے سپیشل ایجوکیشن کے سلیبس اور تعلیمی سرگرمیوں کو بھی چیک کیا۔وسیم حامد سندھو نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار بچے ریاست کی ذمہ داری ہیں ،انکی مکمل کفالت اور دیکھ بھال کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔