فیصل آباد۔ 24 فروری (اے پی پی):سپیشل سیکرٹری چیف منسٹر پنجاب کی چائنیز شہریوں کی اور دیگر غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے فیڈمک میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سپیشل سیکرٹری سی ایم پنجاب صاحبزادی وسیمہ عمر نے چائنیز شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے فیڈمک میں پولیس حکام سے خصوصی میٹنگ کی۔
میٹنگ میں چائنیزشہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا ازسر نو جائزہ لیا گیا۔انہیں سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے بریف کیا کہ چائنیز کی سیکیورٹی کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ میٹنگ میں تمام متعلقہ اداروں کو چائنیزکی سیکیورٹی کے حوالے سے آپس میں روابط کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی۔