قصور۔ 30 ستمبر (اے پی پی):سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قصور محمد عامر گجر نے گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 49ہزار 500روپے جرمانہ،34دکانیں سیل جبکہ 36افراد گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کےمطابق سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد عامر گجر نے رواں ماہ کے دوران گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران قصور مصطفی آباد، کھڈیاں، چونیاں الہ آباد،پتوکی،بھائی پھیرو اور دیگر مقامات پر گوشت، سبزیوں، پھلوں، روٹی و نان،چینی، چاول، آٹا، انڈے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دکانوں کی چیکنگ کی تا ہم گرانفروشی کے مرتکب افراد کو 49ہزار 500روپے جرمانہ، 34دکانیں سیل اور 36افراد کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کیا گیا۔
اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد عامر گجر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کا عمل جاری ہے تا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صرف ضلعی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی خریداری کریں اور زائد قیمت وصول کر نیوالے دکانداروں کی نشاندہی کریں تا کہ ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=506941