سمبڑیال ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے نئی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اوربولی کے عمل کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ قیمتوں سے ہرگزتجاوز نہ کیا جائے ،زیادہ قیمت وصول کرنے اورناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پرفیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی،ایگری کلچر آفیسرذیشان گورائیہ اور دیگر عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔