سپین، فٹ بال گراؤنڈ میں بچے کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

124

میڈرڈ ۔19اگست (اے پی پی):سپین میں فٹ بال گراؤنڈ میں بچے پر چاقو کا وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق سپین کے شہر موکیجون میں کھیل کے میدان میں ایک نقاب پوش شخص نے ایک 11 سالہ بچے کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ مزید کہا گیا کہ ایک نقاب پوش شخص ٹولیڈو ضلع کے اینجل ٹارڈیو سٹیڈیم میں داخل ہوا جہاں بچے فٹ بال کھیل رہے تھے۔ اس شخص نے ان بچوں میں سے ایک کو چاقو مار کر ہلاک کردیا۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے باہر نکالا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مجرم دوسرے بچوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش سے باز نہیں آیا بلکہ وہ ان پر ہاتھ ڈالنے سے پہلے ہی فرار ہو گئے ۔ ہسپانوی حکام ابھی تک اس کی تلاش کر رہے ہیں۔ مجرم گرے رنگ کے فورڈ مونڈیو میں فرار ہوا۔ سٹیڈیم میں نگرانی کے کیمرے موجود ہیں۔