سپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں 5اکتوبر کو مزید 5 میچوں کا فیصلہ ہوگا

89
سپینش لالیگا میں ریال میڈرڈنے اتھلیٹک کلب کوہرا دیا

میڈرڈ۔3اکتوبر (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں5 اکتوبر کو مزید پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔

پہلا میچ لیگینس اورویلنسیاکی ٹیموں کے درمیان بٹارک لیگینس، میڈرڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں سپینیوئل اورمیورکا کی ٹیموں کے درمیان شیڈول ہے جو سٹیج فرنٹ سٹیڈیم، بارسلونامیں کھیلا جائے گا۔

تیسرے میچ میں گیٹافے اور اوساسونا کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔ یہ میچ کولیزیم سٹیڈیم، گیٹافے میں کھیلا جائے گا۔چوتھا میچ لاس پالماس اور سیلٹا ویگو کی ٹیموں کے درمیان گران کینریا سٹیڈیم، لاس پالماس ڈی گران کینریامیں کھیلا جائے گا جبکہ 5 اکتوبر کا پانچواں اور آخری میچ ریال ویلاڈولڈ اور ریو ویلیکانو کی ٹیموں کےدرمیان جوس زوریلا، ویلاڈولڈ میں کھیلا جائے گا۔