سپینش فٹ بال لیگ میں ہفتے کو مزید 4 میچز کا فیصلہ ہوگا

101
Spanish Football League
Spanish Football League

میڈرڈ۔22نومبر (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں 11 دن آرام کے بعد کل (ہفتے کو) مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔پہلا میچ ویلنسیااور ریال بیٹس کی ٹیموں کے درمیان میسٹلا، ویلنسیا، سپین میں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور الاویز کی ٹیموں کے درمیان ریاض ایئر میٹرو پولیٹانو، میڈرڈ، سپین میں کھیلا جائے گا۔

تیسرے میچ میں گیرونا اور سپینیوئل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ میونسپل ڈی مونٹیلیوی، گیرونا میں کھیلا جائے گا جبکہ 23 نومبر کو کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری میچ میں لاس پالماس اور میلورکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ سٹیڈیو ،گران کینریا، لاس پالماس ڈی گران کینریا، سپین میں کھیلا جائے گا۔