میڈرڈ۔24فروری (اے پی پی):بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاس پالماس کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کے ڈینی اولمو اور فیران ٹوریس نے میچ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بارسلونا کی لیگ میں 17 ویں فتح ہے ۔ اس کامیابی کے بعد بارسلونا کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے ۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ سٹیڈیم گران کینیریا، لاس پالماس ڈی گران کینریا، سپین میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لاس پالماس کی ٹیم کو 0با آسانی 0-2گول سے ہرا دیا۔
بارسلونا کی جانب سے ڈینی اولمو اور فیران ٹوریس نے میچ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ میچ میں لاس پالماس کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کر سکی۔ بارسلونا کی لیگ میں یہ 17ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 54پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر سر فہرست پوزیشن پر موجود ہے ۔ریال میڈرڈ ٹیم کے بھی 54 پوائنٹس ہیں تاہم وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہے۔