سپینش لالیگا میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور ریال میڈرڈ نے اپنے میچز جیت لئے

121
سپینش لالیگا میں ریال میڈرڈنے اتھلیٹک کلب کوہرا دیا

میڈرڈ۔23دسمبر (اے پی پی):ایٹلیٹیکو میڈرڈنے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں بارسلونا کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ نے سیویلا کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ روڈریگو ڈی پال اور الیگزینڈر سورلوتھ نے ایک، ایک گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم ایٹلیٹیکو میڈرڈکی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی لیگ میں 12ویں فتح ہے ۔

میچ میں بارسلونا کی ٹیم کی جانب سے واحد گول پیڈری نے سکور کیا۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ اسٹاڈی اولمپک لوئس کمپنیز،بارسلونا ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور بارسلونا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ روڈریگو ڈی پال اور الیگزینڈر سورلوتھ نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

ایٹلیٹیکو میڈرڈکی لیگ میں یہ 12 ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 41پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ سینٹیاگو برنابیو، میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ اور سیویلاکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ریال میڈرڈ کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سیویلا کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔

کیلین ایمباپے ،فیڈریکو ویلورڈ،روڈریگو اور براہیم ڈیاز نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم ریال میڈرڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں 12 ویں فتح ہے اور وہ 40 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ سیویلا کی جانب سے آئزک رومیرو اورڈوڈی لیوکباکیو نے ایک ایک گول سکور کیا۔