سپینش لالیگا میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو 0-4گول سے ہرا دیا

236
Spanish La Liga
Spanish La Liga

میڈرڈ۔28اکتوبر (اے پی پی):بارسلونا نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم کو با ٓسانی 0-4 گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کے رابرٹ لیوینڈوسکی نے میچ میں دو جبکہ لامین یمل اوررافنھا نے ایک ایک گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بارسلونا کی لیگ میں دسویں فتح ہے ۔ میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ سینٹیاگو برنابیو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے ریال میڈرڈ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4گول سے ہرا دیا۔

بارسلونا کی جانب سے رابرٹ لیوینڈوسکی نے بالترتیب54اور 56ویں منٹ میں دو گول سکور کئے جبکہ لامین یمل اوررافنھا نے بالترتیب 77ویں اور 84 ویں منٹ پر ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔ بارسلونا کی لیگ میں یہ دسویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 30پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر سر فہرست ہے۔