میڈرڈ۔21اکتوبر (اے پی پی):بارسلونا نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں سیویلاٹیم کو 1-5 گول سے ہرا دیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں نویں فتح ہے۔ بارسلونا کے رابرٹ لیوینڈوسکی ،پابلو ٹورے نے دو، دو اور پیڈرو گونزالیز لوپیزنے ایک گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں نویں فتح ہے ۔
میچ میں سیویلا کی ٹیم کی جانب سے واحد گول سٹینس اڈمبو نے سکور کیا۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ ایسٹاڈی اولمپک لوئس کمپنیز، بارسلونا، سپین میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت سیویلا کی ٹیم کو 1-5گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کے رابرٹ لیوینڈوسکی ،پابلو ٹورے نے دو، دو اور پیڈرو گونزالیز لوپیزنے ایک گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بارسلونا کی لیگ میں یہ نویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 27پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر سر فہرست ہے۔