میڈرڈ۔25اپریل (اے پی پی):ریال بیٹس نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریال ویلاڈولڈ کی ٹیم کو با آسانی 1-5 گول سے ہرا دیا۔ ریال بیٹس کی طرف سے جیسس روڈریگز،کوچو ہرنینڈز،آئیسکو،رومین پیراڈ اور عبدے عزالزولی نے میچ میں ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال بیٹس کی لیگ میں 15 ویں فتح ہے ۔
اس کامیابی کے بعد ریال بیٹس کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے ۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے، جس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ بینیٹو ولمارین، سیویل، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال بیٹس کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ریال ویلاڈولڈ کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 5گول سے ہرا دیا۔
ریال بیٹس کی طرف سے جیسس روڈریگز،کوچو ہرنینڈز،آئیسکو،رومین پیراڈ اور عبدے عزالزولی نے میچ میں ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ میچ میں ریال ویلاڈولڈ کی ٹیم کی جانب سے واحد گول چوکی نے میچ کے 41 ویں منٹ پر سکور کیا۔ ریال بیٹس کی لیگ میں یہ 15ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 54پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587496