میڈرڈ۔31جنوری (اے پی پی):سپین میں اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکے کے نتیجہ میں 6 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔وام کی رپورٹ کے مطابق یہ پلانٹ جرمن اسلحہ ساز کمپنی رائن میٹل کی ذیلی کمپنی رائن میٹل ایکسپال میونی شنز کی ملکیت ہے اور سپین کے جنوب مشرقی علاقے مورسیا کے قصبے جاوالی ویخو میں واقع ہے۔
زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 30 سے 52 سال کے درمیان ہیں اور وہ سر پر چوٹ، جھلسنے اور دھوئیں میں دم گھٹنے جیسے مسائل کا شکار ہوئے ہیں۔اس دھماکے کے بعد صنعتی علاقے میں ایک جنگل میں آگ لگ گئی، جو 2 ہزارمربع میٹر تک پھیل گئی، تاہم بعد میں اسے بجھا دیا گیا۔ رائن میٹل کمپنی نے دھماکے کی وجہ سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔