اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):سپین کی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اراکین پر مشتمل وفد پاکستان کے دورے پر جمعرات کی صبح پہنچے گا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق وفد اپنے پانچ روزہ قیام کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان سپین فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ سینیٹر سید شبلی فراز اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان الحق صدیقی سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ وفاقی وزرا، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ سے بھی ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وفد لاہور کا بھی دورہ کرے گا اور صوبائی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ دورے کا مقصد دو طرفہ پارلیمانی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ وفد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔