30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسپین سے سعودی عرب تک گھوڑوں پر سفر حج

سپین سے سعودی عرب تک گھوڑوں پر سفر حج

- Advertisement -

میڈرڈ۔4مئی (اے پی پی):سپین سے گھوڑوں پر سوار تین عازمین حج 8 ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کر کے مملکت کے سرحدی علاقے میں داخل ہوگئے۔العربیہ کے مطابق سپین سے تعلق رکھنے والے تین عازمین نے آبا و اجداد کی یادیں تازہ کرنے کے لیے گھوڑوں پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ’اندلس‘ سے ’مکہ مکرمہ‘ تک کے سفر کا آغاز تقریبا 8 ماہ قبل کیا تھا۔

اس کی منصوبہ بندی 35 سال سے کی جارہی تھی یہ خواب پورا ہوگیا۔ عازمین حج شام ، اردن اور ترکیہ کی سرحدی علاقوں سے ہوتے ہوئے یکم مئی 2025 کو القریات کے سرحدی چیک پوسٹ ’الحدیثہ‘ پر پہنچے جہاں علاقے کی شخصیات نے ان کا استقبال کیا اور ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

- Advertisement -

الحدیثہ مرکز کے سربراہ ممدوح المطیری نے گھڑ سوارعازمین کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا اور انہیں مملکت آمد پر خوش آمدید کہا۔

عازمیں کا کہنا تھا کہ انہیں راستے میں کافی سختیاں بھی دیکھیں خاص کر موسم سرما عروج پر تھا تاہم جس جذبے سے ہم نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اس نے ہمیں برفانی ہواوں میں بھی گرمائے رکھا۔انہوں نے بتایا کہ اردن پہنچنے پر ہمارا شاندار استقبال کیا گیا ہم جہاں سے گزرتے لوگ ہم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتےتھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592084

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں