سپین کی ٹیم چوتھی مرتبہ یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

175

میونخ ۔10جولائی (اے پی پی):سپین کی ٹیم یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ سپین کی ٹیم نےچیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد فرانس کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔سپین کے لامین یمل اور ڈینیئل اولمو نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یوئیفا کے زیر اہتمام یورپین چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے جرمنی میں جاری ہیں، جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ الیانز ایرینا، میونخ میں کھیلے گئے

چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سپین اور فرانس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ہسپانوی فٹ بال ٹیم نے فرانس کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔ لامین یمل نے میچ کے 21 ویں اور ڈینیئل اولمو نے میچ کے 25 ویں منٹ پر ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم سپین کی فائنل تک رسائی میں میں اہم کردار ادا کیا۔ فرانس کی طرف سے واحد گول میچ کے نویں منٹ پر سکور کیا۔ واضح رہے کہ یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو برلن میں کھیلا جائے گا۔